بُدھا یہ اُن دنوں کی بات ہے۔۔۔
جب میری کھڑکی میں
سورج جاگتا، چاند سوتا تھا
ہمیں رومانوی ہونا، خوشگوار لگتا تھا
بُرا وقت بھی، ہمارے لئے بُرا نہیں تھا
آج کی بات ہے۔۔۔
میری کھڑکی میں
چاند جاگتا، سورج سوتا ہے
ایک ہی وقت میں
ایک ہی چھت تلے
ہمیں ساتھ ہونے سے، شدید کوفت ہو رہی ہے۔۔۔
فرح دیبا آکرم